اس سربراہی اجلاس میں فوڈ سکیورٹی کے علاوہ تجارت کو وسعت دینے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ صدر پوٹن نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ ماسکو حکومت افریقی رہنماؤں کے ساتھ ان کی مالیاتی ترقی اور تجارتی ادائیگیوں کے لیے علاقائی کرنسیوں کے استعمال پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔