LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی(اردوٹائمز) سی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پچاسویں کامن کے زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد سے ملاقات کی

، زیر تربیت افسران میں 32 اے ایس پیز شامل تھے، سی پی اوسید خالد ہمدانی نے زیر تربیت افسران سے راولپنڈی پولیس کی ورکنگ کے حوالے سے بات چیت کی،سی پی او نے موثر و مربوط سکیورٹی پلاننگ اور ڈیوٹیز کے حوالے سے بریفنگ دی،سی پی اوسید خالد ہمدانی نے جلوس /مجالس سے پہلے اور جلوس کے دوران سیکورٹی کے اہم نکات پر لیکچر دیا،سی پی اوسید خالد ہمدانی نے کہاکہ محرم الحرام سکیورٹی پولیس کی اہم ترین ڈیوٹیز میں سے ایک ہے،محرم الحرام میں تمام معاملات پر گہری نظر رکھنا ازحد ضروری ہے،پولیس سروس میں آپ کو انسانیت کی خدمت کا موقع ملتا ہے، سروس ڈیلیوری اور میرٹ کو ہمیشہ اپنی اولین ترجیح رکھیں، پولیس فورس ہماری فیملی کی طرح ہے، فورس کی ویلفیئر کو ہمیشہ اپنی ترجیح رکھیں، زیر تربیت افسران کے وفد نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com