راولپنڈی(اردوٹائمز) رحمان آباد میں آتشزدگی کے باعث 25 دکانیں جل کر خاکستر ، ایک شہری دم گھٹنے سے جاں بحق
راولپنڈی مری روڈ رحمان آباد میں آتشزدگی کے باعث 25 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں. آگ کے باعث نکلنے والے دھوئیں سے ایک شہری دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا ہے.ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق رحمان آباد کے ایک پلازہ میں لگنے والی آگ نے دوسری اور تیسری منزل کی 25 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے راولپنڈی کے تاجروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے. ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ ایک شہری دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا ہے تاہم فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا ہے.ریسکیو 1122 راولپنڈی کے آٹھ فائر ٹینڈرز، اسپیشل ریسکیو گاڑیاں موقع پر آگ پر قابو پانے میں مصروف رہیں