راولپنڈی(اردو ٹائمز): یوم شہداء پولیس کے سلسلہ میں یادگار شہداء پولیس پر شمعیں روشن کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
،آر پی او سید خرم علی، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنزفیصل سلیم، ایس ایس پی انویسٹیگیشن زنیرہ اظفر، ایس پی ہیڈکوارٹرزماہم خان، ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی،شہداء فیملیز اور پولیس اہلکاروں کی فیملیز نے بھی تقریب میں شرکت کی،تقریب میں امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے عہدیداران کی بھی شرکت، شہداء فیملیز، بچوں اور افسران نے یادگار شہداء پر شمعیں روشن کیں،اس موقعہ پر شہداء کے درجات کی سربلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعائیں کی گئیں،آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ شہداء ہمارا اثاثہ ہیں، یوم شہداء پولیس ملک بھر میں پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ہے،شہداء پولیس کے عظیم احسانات اور قربانیاں لازوال ہیں،سکھ دکھ کی ہر گھڑی میں شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے محسن اور ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں، راولپنڈی پولیس کے 115 شہداء نے فرض کی راہ میں اپنی جانوں کی قربانی دی،یوم شہداء پولیس شہداء کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے اور تجدید عہد کا دن ہے۔