LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد(اردو ٹائمز)شہداء پولیس کی یاد میں یادگار شہداء پولیس لائن پر شمعیں روشن کی گئیں۔

شہداء کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا۔

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر، سینئر افسران، شہداء کے اہلخانہ اور بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی سی سی پی او نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ پروگرام کا مقصد شہداء کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی اور تعلقات کو مضبوط کرنا ہے، شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں

اس وطن کی حفاظت کو یقینی بنانے میں شہداء کی قربانیاں لازوال ہیں۔ شہداء نے اپنا کل ہمارے آج کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کیے ہیں۔ شہداء پولیس محکمہ اور قوم کا اثاثہ اور ہمارا فخر ہیں۔ شہریوں کی حفاظت کیلئے جانیں قربان کرنے والے پولیس جوانوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں
#SalamShuhada #PoliceMartyrs #ICTP #ICCPO #Islamabad

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com